بھارت

رام مندر یکم جنوری 2024کو تیار ہوجائے گا:امیت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج تریپورہ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایودھیا میں رام مندر یکم جنوری 2024 تک تیار ہوجائے گا۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج تریپورہ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایودھیا میں رام مندر یکم جنوری 2024 تک تیار ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ سے ملاقات کی افواہ بے بنیاد: سنجے راوت
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ
مودی کے تعلق سے کھرگے کے ریمارکس بھدے نہیں: پون کھیڑا
امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار

اس طرح انہوں نے جاریہ انتخابی سال کا طاقتور آغاز کیا۔ عام انتخابات 2024 میں مقرر ہیں اور توقع ہے کہ مندر کا افتتاح بی جے پی کیلئے ایک سنگِ میل ہوگا جو 1990 کے دہے میں قومی انتخابی طاقت کے طور پر ابھرنے کیلئے مندر تحریک پر انحصار کرتی رہی ہے۔

امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس نے رام مندر کی تعمیر میں عدالتوں کے ذریعہ رکاوٹ ڈالی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم نریندرمودی نے مندر کی تعمیر شروع کی۔

نومبر میں چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ رام مندر کی تعمیر آدھی سے زیادہ مکمل ہوچکی ہے اور یہ جاریہ سال دسمبر تک تیار ہوجائے گا۔

اس مقام پر جو کئی دہائیوں تک قانونی تنازعات کا شکار رہا، مندر کی تعمیر اگست 2020 میں شروع ہوئی تھی جب سپریم کورٹ نے اسے مندر کے حوالے کردیا تھا۔ وزیراعظم نریندرمودی نے 5 اگست کو اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔