دہلی

سرحدی مسئلہ پر بحث سے انکار کانگریس نے واجپائی کا حوالہ دیا

vاٹل بہاری واجپائی کو ان کے یوم پیدائش پریادکرتے ہوئے کانگریس نے بی جے پی کو پارلیمنٹ میں چین کے مسئلہ پر بحث سے انکار کیلئے نشانہ تنقید بنایا۔

نئی دہلی: اٹل بہاری واجپائی کو ان کے یوم پیدائش پریادکرتے ہوئے کانگریس نے بی جے پی کو پارلیمنٹ میں چین کے مسئلہ پر بحث سے انکار کیلئے نشانہ تنقید بنایا۔

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہاکہ آج اٹل بہاری واجپائی کا یوم پیدائش ہے۔ وہ اس وقت پہلی مرتبہ رکن پارلیمنٹ بنے تھے جب انہوں نے نہرو کولکھاتھا کہ چین کے حملہ پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیاجائے۔

نہرو نے یہ بات مان لی تھی۔ اب حال یہ ہے کہ ارکان پارلیمنٹ چین کی جاریہ گھس پیٹھ پر بحث تک نہیں کرسکتے۔ پارلیمنٹ کے ہال میں مختتم سرمائی اجلاس میں اپوزیشن کی تمام ترکوششوں کے باوجود حکومت سرحدی مسئلہ پر بحث کیلئے راضی نہیں ہوئی۔

لوک سبھا میں تحریک التواء کی نوٹسیں دی جاتی رہیں جنہیں اسپیکر نے مستردکردیا۔ راجیہ سبھا میں بھی ایسا ہی ہوا۔ کانگریس سرحدی مسئلہ پر بحث پر زوردیتی رہی تاکہ وہ حکومت کو بے نقاب کرسکے لیکن اس کی کوششیں رائیگاں گئیں۔

a3w
a3w