سلمان چشتی کو فرار ہونے کا راستہ دکھانے کے الزام پر ڈی ایس پی کو ہٹادیا گیا
ملزم نے گرفتاری کے دوران خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی،یہ ذہن میں رکھتے ہوئے دانستہ طورپر ملزم کو للچایا گیا اور صورتحال کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے تحویل میں لیا گیا۔
جئے پور: راجستھان پولیس نے جمعرات کے دن ڈی ایس پی سندیپ سرشوت کو ان کے عہدہ سے برخاست کردیا کیونکہ ایک مبینہ ویڈیو انہیں ہسٹری شیٹر سید سلمان چشتی کی گرفتاری کے بعد اسے فرار ہونے کا راستہ دکھانے پر عہدہ سے ہٹایا۔
ویڈیو میں ڈی ایس پی کو چشتی کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شراب کے نشہ میں نپور شرما کا سر قلم کرنے کے عوض اس کا مکان اور جائیداد دینے کا اعلان کرے۔کارگزار ڈائرکٹر آف جنرل پولیس اومیش مشرا نے کہا کہ پولیس ہیڈ کوارٹرس نے سرشوت کو تعیناتی کے حکم کے تحت رکھا ہے اور تحقیقات وجیلنس برانچ کے حوالہ کی گئی ہے۔
چہارشنبہ کی شب سے ایک ویڈیو گشت کر رہاہے جس میں سلمان چشتی جسے منگل کی شب گرفتار کیا گیا تھا اور یہ کہتے ہوئے دکھا گیا ہے کہ اس نے حالت نشہ میں متنازعہ بیان دیا تھا۔نیٹیزنس نے ویڈیو کے گشت ہونے کے بعد راجستھان حکومت کی مبینہ خوشامدی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا۔
جس کے بعد پولیس نے اس معاملہ میں کاروائی کی۔مشرہ نے مطلع کیا کہ قواعد کے تحت مجرمین کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔کیس میں ٹھوس ثبوت اکٹھ کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
دریں اثنا ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سٹی سکاس سنگوان نے کہا کہ ملزم منشیات کا عادی ہے۔ملزم نے گرفتاری کے دوران خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی،یہ ذہن میں رکھتے ہوئے دانستہ طورپر ملزم کو للچایا گیا اور صورتحال کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے تحویل میں لیا گیا۔
ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ریمانڈ پر لیا گیا اور پوچھ گچھ جاری ہے۔واضح رہے کہ درگاہ پولیس نے سلمان چشتی کو منگل کی شب گرفتار کیا تھا اور ملزم کا ویڈیو چہار شنبہ کے دن نمودار ہواتھا۔
ویڈیو میں چشتی نے اعلان کیا تھا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں متنازعہ ریمارکس پر بی جے پی کی معطل شدہ ترجمان نپور شرما کا سر قلم کرنے والے کسی بھی شخص کو اس کا مکان اور جائیداد انعام کے طورپر دے گا۔پولیس عہدیداروں نے توثیق کی کہ سلمان ایک مذہبی لیڈر نہیں بلکہ درگاہ پولیس اسٹیشن کا ایک ہسٹری شیٹر ہے اور ایک مجرم رہاہے۔