تلنگانہ

تلنگانہ: گیس سلنڈر پھٹ پڑنے کا واقعہ۔ شدیدطورپرجھلس جانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی موت

اس اے ایس آئی کی شناخت 52سالہ ٹی راماسوامی کے طورپرکی گئی ہے۔9دن پہلے یہ واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد اس کو علاج کے لئے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایاگیاتھا۔

حیدرآباد: گیس سلنڈر کے پھٹ پڑنے کے سبب آگ لگنے کے واقعہ میں شدیدطورپرجھلس جانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگرمیں پیش آیاتھا۔

متعلقہ خبریں
کلگام انکاؤنٹر، 3فوجی اور ایک پولیس عہدیدار زخمی
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
ہم عوامی رائے کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے: بی سی کمیشن چیئرمین بی وینکٹیشور راؤ
آبادی کے تناسب سے مسلمانوں کو تحفظات کا مطالبہ،  کانگریس اقلیتی قائدین و فد کی بی سی ڈی کمیشن سے نمائندگی

اس اے ایس آئی کی شناخت 52سالہ ٹی راماسوامی کے طورپرکی گئی ہے۔9دن پہلے یہ واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد اس کو علاج کے لئے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایاگیاتھا۔

کریم نگرضلع کے مہرنگرکا ساکن راما سوامی، کریم نگر پولیس کمشنریٹ میں کرائم ریکارڈس ونگ میں برسرخدمت تھا۔17نومبر کو پیش آئے اس واقعہ میں وہ جھلس گیاتھا۔