حیدرآباد

سٹی پولیس کی جانب سے 2K اور5K دوڑ کااہتمام

تشکیل تلنگانہ کی دہائی تقاریب کے حصہ کے طور پر پیر کے روز ریاست بھر میں منعقدہ تلنگانہ رن (دوڑ) میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ تلنگانہ دوڑ میں تہوار جیسا ماحول دیکھاگیا جہاں وزراء‘ریاست کے ارکان مقننہ اور دیگر عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد: تشکیل تلنگانہ کی دہائی تقاریب کے حصہ کے طور پر پیر کے روز ریاست بھر میں منعقدہ تلنگانہ رن (دوڑ) میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ تلنگانہ دوڑ میں تہوار جیسا ماحول دیکھاگیا جہاں وزراء‘ریاست کے ارکان مقننہ اور دیگر عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
گنیش جلوس کے دوران پولیس عہدیداروں کا رقص کرنے کا ویڈیو وائرل
جشن تاسیس تلنگانہ، جائزہ اجلاس میں سرگرمیوں کو قطعیت

حیدرآباد میں منظم کردہ دوڑ میں پولیس عہدیدار‘ کھلاڑیوں اور فلمی شخصیات شریک تھیں۔ سٹی پولیس نے شہر میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر مجسمہ سے نیکلس روڈ 2K اور 5K رن کااہتمام کیا۔ ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی‘وزیر امور نوجوان‘سیاحت و ثقافت سرینواس گوڑ‘رکن اسمبلی ڈی ناگیندر‘میئر جی ایچ ایم سی وجئے لکشمی‘ چیف سکریٹری شانتی کماری‘ ڈی جی انجنی کمار اور دیگر نے رن کو جھنڈی دکھائی۔

اس دوڑ میں مختلف شعبہ حیات سے وابستہ افراد نے جوش و جذبہ کے ساتھ شرکت کی۔ ان میں نوجوانوں کی کثیر تعداد تھی۔ ممتاز گلوکار منگلی اوررام‘ شوٹر ایشا سنگھ‘ اور اداکارہ سری لیلا نے اپنے پرفامنس کے ذریعہ 4ہزار کے قریب شرکاء کو محضوظ کیا۔

عوام کو ایک جگہ جمع ہونے‘جشن منانے‘ گزشتہ ایک عشرہ میں اتحاد اورترقی کے جذبہ کو بڑھاوا دینے کے لیے تلنگانہ رن نے ایک پلاٹ فارم فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے محمد محمود علی نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ ترقیاتی کاموں میں ملک بھر میں سرفہرست رہاہے۔

وزیر سرینواس گوڑ نے کہا کہ آئی ٹی اور صنعتی شعبہ میں شاندار ترقی ہوئی ہے۔ ان دونوں شعبہ جات میں تلنگانہ کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اصلاحات اور مختلف ترقیاتی اقدامات سے تلنگانہ دیگر ریاستوں کے لیے روڈ ماڈل بن گیاہے۔

چیف سکریٹری شانتی کماری نے کہاکہ تشکیل تلنگانہ تقاریب میں عوام کا جوش اور ان کا رد عمل شاندار رہا ہے۔

ڈی جی پی انجنی کمار نے اپنی تقریر میں ادعا کیا کہ ملک بھر میں تلنگانہ‘ایک محفوظ اور صحت مندانہ ریاست ہے۔ انہوں نے نصب کردہ 125 فٹ بلند امبیڈکر مجسمہ اور نئے سکریٹریٹ کے پس منظر میں تلنگانہ رن کے اہتمام کو شاندار پروگرام قرار دیا۔

a3w
a3w