تلنگانہ

عادل آباد میں شیر کی موجودگی، کسانوں میں تشویش

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اپنی تلاشی مہم تیز کر دی۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری طرف کسانوں میں اس واقعہ کے ساتھ ہی تشویش کی لہردوڑگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آبادکے بھیم پورمنڈل تامسی۔کے علاقہ کے حدود میں کل شب ایک شیر نظرآیا۔اس شیر کو ٹپرلاری کے ڈرائیور نے دیکھا اور اپنے سل فون میں اس کی تصویر لے لی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

اس تصویر کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اپنی تلاشی مہم تیز کر دی۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری طرف کسانوں میں اس واقعہ کے ساتھ ہی تشویش کی لہردوڑگئی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مویشیوں کے تعلق سے فکرمند ہیں اور راتوں کو اپنے گھروں سے نکلنے میں بھی خوف محسوس کررہے ہیں۔ان کسانوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فصل کی کٹائی کے وقت شیروں کی نقل و حرکت سے وہ پریشان ہیں۔انہوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں پرزوردیاکہ وہ ان شیروں کو پکڑنے کے اقدامات کرے۔

a3w
a3w