مہاراشٹرا
شنڈے کو ووٹ نہ دینے پر ادھوٹھاکرے گروپ کو چیف وہپ کا نوٹس
گوگاولے کی جانب سے جاری وہپ میں شیوسینا کے سبھی ارکان اسمبلی سے خطہ اعتماد میں ایکناتھ شنڈے کے حق میں رائے دہی کرنے کو کہا گیا تھا۔ مہاراشٹرا اسمبلی کے اسپیکر راہول نارویکر نے اتوا ر کو گوگاولے کو شیوسینا کے چیف وہپ کے طور پر تسلیم کیا تھا۔
ممبئی: مہاراشٹرا اسمبلی میں خطہ اعتماد حاصل کرنے کے بعد شیوسینا کے ایکناتھ شنڈے زیرقیادت گروپ نے پیر کی رات ادھو ٹھاکرے خیمے کے 14/ ارکان اسمبلی کو شیوسینا کے چیف وہپ اور شنڈے کے قریبی بھرت گوگاولے کی جانب سے جاری کردہ وہپ کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کیا۔
حالانکہ ادھو ٹھاکرے کے فرزند آدتیہ ٹھاکرے کو ”احتراماً“ نوٹس نہیں دیا گیا۔ گوگاولے کی جانب سے جاری وہپ میں شیوسینا کے سبھی ارکان اسمبلی سے خطہ اعتماد میں ایکناتھ شنڈے کے حق میں رائے دہی کرنے کو کہا گیا تھا۔ مہاراشٹرا اسمبلی کے اسپیکر راہول نارویکر نے اتوا ر کو گوگاولے کو شیوسینا کے چیف وہپ کے طور پر تسلیم کیا تھا۔