مہاراشٹرا

دو سے زائد بچوں والے ارکان مقننہ کے انتخابی مقابلہ پر پابندی کی ضرورت: اجیت پوار

این سی پی کے قائد اجیت پوار نے کہا کہ جن لوگوں کے دو سے زائد بچے ہیں انہیں کوئی مراعات نہیں ملنی چاہیے حتیٰ کہ ایسے معاملات میں ارکان مقننہ کو بھی انتخابی مقابلہ سے نااہل قرار دینا چاہیے۔

پونے: این سی پی کے قائد اجیت پوار نے کہا کہ جن لوگوں کے دو سے زائد بچے ہیں انہیں کوئی مراعات نہیں ملنی چاہیے حتیٰ کہ ایسے معاملات میں ارکان مقننہ کو بھی انتخابی مقابلہ سے نااہل قرار دینا چاہیے۔

پوار نے اتوار کو بارہ متی کے ایک پروگرام میں کہا کہ آبادی میں اضافہ کے معاملے میں ہندوستان نے چین کوپیچھے چھوڑدیا ہے۔ ریاستی اسمبلی میں قائد اپوزیشن نے کہا کہ میرے والد مجھ سے کہتے تھے کہ جب ہمیں آزادی ملی تو ہندوستان کی آبادی 35کروڑ تھی جو اب بڑھ کر 142کروڑ ہوگئی اور اس کے لیے ہم سب ذمہ دار ہیں۔“

پوار نے دو دن قبل ایک انٹرویو میں زور دے کر کہا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ ہر کسی کو ہمارے ملک، ریاست، ضلع اور علاقہ کی بہتری کے لیے ایک یا دو بچے ہی پیدا کرنے چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو سے زائد بچوں والے افراد کو آئندہ سے کوئی مراعات نہیں دی جانی چاہیے۔

پوار نے کہا کہ جب ولاس راؤ دیشمکھ چیف منسٹر تھے، ہم یہ فیصلہ لینے پر اندیشہ کا شکار تھے کہ مجالس مقامی کے انتخابات سے لے کر گرام پنچایت، ضلع پریشد اور تعلقہ پنچایت میں مقابلہ کے خواہاں تین بچوں کے حامل امیدوار نااہل ہوں گے۔ لوگ سوال کرتے ہیں کہ ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کے لیے ایسا ہی فیصلہ کیو ں نہیں لیا گیا۔

میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ ہمارے ہاتھ میں ہیں۔ یہ مرکز کے ہاتھ میں ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ مرکز کو ایسا کرنا چاہیے۔ اگر لوگوں کو مراعات نہیں ملیں گی تو وہ اس تعلق سے زیادہ باشعور اور حساس ہوں گے۔

a3w
a3w