حیدرآباد

شیخ پیٹ کی سابق تحصیلدار سجاتا کی مشتبہ موت

شہرکے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 14کی ایک اراضی کے معاملہ میں رشوت قبول کرنے کا ان پر الزام تھا۔اس الزام پرپولیس کے عہدیداروں نے سجاتا کو 8جون 2020کو گرفتار کیاتھا۔اس معاملہ میں وہ ضمانت پر رہا ہوئی تھیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں شیخ پیٹ کی سابق تحصیلدار سجاتا کی مشتبہ موت ہوگی۔انہوں نے خودکشی کی ہے یا پھر دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوئی ہے، اس بات کی ہنوز تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ گذشتہ سال آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے معاملہ میں سجاتا کو گرفتار کیاگیا تھااور وہ جیل میں محروس تھیں۔

اسی دوران ان کی شوہر نے خودکشی کرلی تھی۔ شہرکے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 14کی ایک اراضی کے معاملہ میں رشوت قبول کرنے کا ان پر الزام تھا۔اس الزام پرپولیس کے عہدیداروں نے سجاتا کو 8جون 2020کو گرفتار کیاتھا۔اس معاملہ میں وہ ضمانت پر رہا ہوئی تھیں۔

ان کی نعش کو فی الحال نمس منتقل کردیاگیا ہے۔اے سی بی نے سجاتا کے مکان کی تلاشی لی تھی جس میں اس کو نقد رقم بھی برآمد ہوئی تھی۔سجاتا کا شوہر عثمانیہ یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طورپر خدمات انجام دیتا تھا۔بیوی کی گرفتاری پر وہ کافی مایوس تھا۔سجاتا کے پسماندگان میں ایک بیٹا شامل ہے۔

a3w
a3w