حیدرآباد

بنڈی سنجے کی پرجاسنگرام یاترا 12 ستمبر سے شروع ہوگی

اس یاترا کا روٹ میپ تیار کیا جا رہا ہے۔یہ یاترا قطب اللہ پور، کوکٹ پلی، میڑچل، سکندرآباد چھاؤنی، مکاجگری، اپل، ایل بی نگر، ابراہیم پٹنم حلقوں سے گزرے۔ بی جے پی کی ریاستی قیادت ہر اسمبلی حلقہ میں ایک جلسہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کی پرجاسنگرام یاترا کا چوتھا مرحلہ اس مہینے کی 12 تاریخ سے شروع ہوگا۔ بنڈی سنجے کی تین مرحلوں کی پد یاترا تقریباً دیہی علاقوں میں ہوئی۔

اب شہری ووٹ بینک کو نشانہ بناتے ہوئے میڑچل ملکاجگری اور رنگاریڈی اضلاع میں یہ یاترا ہوگی۔قطب اللہ پور اسمبلی حلقہ کے گاجولارامارم کی مندر سے اس ماہ کی 12تاریخ کو یہ یاتراشروع ہوگی۔ اس کا اختتام 22 تاریخ کو پداعنبرپیٹ میں منعقدہونے والے جلسہ میں ہوگا۔

اس یاترا کا روٹ میپ تیار کیا جا رہا ہے۔یہ یاترا قطب اللہ پور، کوکٹ پلی، میڑچل، سکندرآباد چھاؤنی، مکاجگری، اپل، ایل بی نگر، ابراہیم پٹنم حلقوں سے گزرے۔ بی جے پی کی ریاستی قیادت ہر اسمبلی حلقہ میں ایک جلسہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یاترا کے دوران بنڈی سنجے ہر دن 12تا16کلومیٹر کا احاطہ کریں گے۔

a3w
a3w