بھارت
علی گڑھ کا نام بدلنے کے تباہ کن مضمرات ہوں گے: فرینک اسلام
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم نے کہا کہ نومنتخب ضلع پنچایت کی جانب سے پیر کے روز علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے ایک متفقہ قرارداد کی منظوری کے پس منظر میں یہ تبصرہ کیا ہے۔
لکھنو: امریکہ میں مقیم انٹرپرینور اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم فرینک اسلام نے شہر کا نام بدل کر ”ہری گڑھ“ رکھنے کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے مقامی برادری پر تباہ کن مضمرات ہوں گے۔ انہوں نے نومنتخب ضلع پنچایت کی جانب سے پیر کے روز علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے ایک متفقہ قرارداد کی منظوری کے پس منظر میں یہ تبصرہ کیا ہے۔
فرینک اسلام نے کہا کہ علی گڑھ اور دیگر ٹاؤنس و اضلاع کے نام تبدیل کرنے کے مقامی برادری پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ علی گڑھ کو کسی دوسرے نام سے پکارنے کا تصور تک نہیں کیا جاسکتا۔