ایشیاء

عمران خان کے خلاف 2 ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

توشہ خانہ کیس میں عدالتوں میں حاضر نہ ہونے اور گزشتہ برس اسلام آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب میں خاتون جج کو دھمکانے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیر کے دن 2 ناقابل ضمانت وارنٹ ِ گرفتاری جاری ہوئے۔

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عدالتوں میں حاضر نہ ہونے اور گزشتہ برس اسلام آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب میں خاتون جج کو دھمکانے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیر کے دن 2 ناقابل ضمانت وارنٹ ِ گرفتاری جاری ہوئے۔

ایڈیشنل ضلع و سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں اور سینئر سیول جج رانا مجاہد رحیم نے جج کو دھمکانے کے کیس میں 70 سالہ عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور پولیس سے کہا کہ وہ 18 مارچ اور 21 مارچ کو انہیں حاضر عدالت کرے۔

اسی دوران اسلام آباد پولیس کی ایک ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے اسلام آباد سے ذریعہ طیارہ لاہور پہنچ گئی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مختلف عدالتوں میں انہیں کم ازکم 80 کیسس کا سامنا ہے۔

a3w
a3w