شمالی بھارت
مسجد نبویؐ میں روضہ مبارک اطراف سونے اور تانبے کی نئی حصار بندی
”صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی“ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روضہ مبارک کے اطراف تانبے اور سونے سے بنے نئے حصار کا افتتاح کردیا۔
مدینہ منورہ: ”صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی“ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روضہ مبارک کے اطراف تانبے اور سونے سے بنے نئے حصار کا افتتاح کردیا۔
یہ اقدام مسجد نبوی کی مشاہداتی شناخت کے تحفظ کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔
روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عمارت کے اردگرد لکڑی کے حصار کی جگہ تانبے کے سنہری حصار نے لے لی تھی۔
نیا حصار خالص تانبے سے بنا ہے۔ یہ 87 میٹر لمبا اور ایک میٹر اونچا ہے۔ یہ الگ الگ یونٹس اور ٹھوس تانبے کے حصوں پر مشتمل ہے۔