تلنگانہ کے ضلع میدک میں شادی شدہ خاتون نے زہر پی لیا
شوہر سرینواس کے گھر آنے پر اُس نے سنیتا کو بے ہوش دیکھا، جس کے بعد فوراً اُسے میدک کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹروں کے مشورے پر اُسے گاندھی اسپتال حیدرآباد لے جایا گیا، جہاں اتوار کی رات وہ علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں اتوار کے روز ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں شادی شدہ خاتون اور ایک نوجوان کے مبینہ ناجائز تعلقات نے دو خاندانوں میں غم کی لہر دوڑا دی۔
تفصیلات کے مطابق 28 سالہ سنیتا، جو دو بچوں کی ماں تھی، نے 3 جون کو اس وقت زہریلی دوا پی لیا جب وہ گھر میں اکیلی تھی۔
شوہر سرینواس کے گھر آنے پر اُس نے سنیتا کو بے ہوش دیکھا، جس کے بعد فوراً اُسے میدک کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹروں کے مشورے پر اُسے گاندھی اسپتال حیدرآباد لے جایا گیا، جہاں اتوار کی رات وہ علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
پولیس جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ سنیتا کا اسی گاؤں سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ نوجوان ناگ راجو سے تعلقات تھے دونوں ایک مرتبہ ناندیڑ بھی بھاگ گئے تھے، جس پر سنیتا کے شوہر نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔
پولیس نے دونوں کو واپس لا کر گاؤں کے بزرگوں کے سامنے سمجھایا اور الگ کر دیا تھا، لیکن ایک ہی گاؤں میں رہنے کے باعث ان کا تعلق جاری رہا۔
سنیتا کی موت کے بعد ناگ راجو کو یہ خوف لاحق ہوا کہ اس پر الزام آئے گا، جس کے نتیجہ میں اُس نے اتوار کو تِمّیا پلی جنگلات میں ایک درخت سے پھانسی لے کر اپنی جان دے دی۔
اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر میدک رورل سی آئی راج شیکھر ریڈی اور ایس آئی ستیا نارائن موقع پر پہنچے اور شواہد جمع کرتے ہوئے کیس درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان پہلے سے ناجائز تعلقات تھے۔