ایشیاء
مسجد نبویؐ کا تقدس پامال کرنے پر 6 پاکستانی شہریوں کو سزا
رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانی شہریوں انس، ارشاد اور محمد سلیم کو دس دس سال قید کی سزا سنائی۔ جبکہ تین دیگر خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد کو آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے تقدس کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 6 پاکستانی شہریوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے 8 سے دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
جیو نیوز نے یہ اطلاع سفارتی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دی۔ رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانی شہریوں انس، ارشاد اور محمد سلیم کو دس دس سال قید کی سزا سنائی۔
جبکہ تین دیگر خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد کو آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قصورواروں پر 20-20 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ہی ان کے موبائل فون بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔