تلنگانہ

دوبائیکس ٹکراگئیں۔ ایک شخص ہلاک، دو زخمی

راجا گوپال پیٹ گاؤں سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ جگدیش چاری سدی پیٹ میں ایک پرائیویٹ فینانس کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ وہ کام ختم کرنے کے بعد بائیک پر سدی پیٹ سے اپنے گاؤں راجا گوپال پیٹ واپس جا رہا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے منڈورائی گاؤں میں سدی پیٹ۔حسن آباد شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات

راجا گوپال پیٹ گاؤں سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ جگدیش چاری سدی پیٹ میں ایک پرائیویٹ فینانس کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔ وہ کام ختم کرنے کے بعد بائیک پر سدی پیٹ سے اپنے گاؤں راجا گوپال پیٹ واپس جا رہا تھا۔

اسی دوران اسی گاؤں سے تعلق رکھنے والے یادگری اور ان کی اہلیہ سواتی بھی ایک اور بائیک پر سدی پیٹ سے راجا گوپال پیٹ جا رہے تھے۔

دونوں بائیکس قریب قریب چل رہے تھے کہ اچانک ٹکرا گئے، جس کے نتیجہ میں شدید حادثہ پیش آیا۔اس حادثہ میں جگدیش چاری موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ یادگری اوراس کی بیوی زخمی ہو گئے۔

راہگیروں نے فوری طور پر زخمیوں کو سدی پیٹ ایریا اسپتال منتقل کیا۔مقامی افراد نے بتایا کہ جگدیش چاری کا آبائی گاؤں یراویلی ہے، لیکن پراجکٹ میں زمین چلی جانے کے بعد وہ حالیہ دنوں میں راجا گوپال پیٹ منتقل ہو کر وہیں رہ رہا تھا۔