شمالی بھارت
ملائم سنگھ یادو کی اہلیہ سادھنا یادو کا انتقال
پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل میں کہا گیا ہے، ’’سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی اہلیہ سادھنا یادو کی موت پر بہت افسوس، دلی خراج عقیدت۔
نئی دہلی: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سرپرست اور سابق مرکزی وزیر ملائم سنگھ یادو کی اہلیہ سادھنا یادو کا ہفتہ کو گروگرام کے میڈانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔
یہ اطلاع پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر دی گئی ہے۔
پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل میں کہا گیا ہے، ’’سماج وادی پارٹی کے سرپرست محترم ملائم سنگھ یادو کی اہلیہ سادھنا یادو کی موت پر بہت افسوس، دلی خراج عقیدت۔
محترمہ یادو کی صحت تقریباً ایک ہفتے سے بہت خراب تھی اور انہیں میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سابق وزیر اعلی مسٹر یادو کے ساتھ محترمہ یادو کی یہ دوسری شادی تھی۔ ان کی پہلی شادی چندر پرکاش گپتا کے ساتھ ہوئی تھی اور 1990 میں ان کی طلاق ہو گئی۔
مسٹر یادو نے اپنی پہلی بیوی مالتی دیوی کی موت کے بعد مئی 2003 میں محترمہ سادھنا یادو سے شادی کی۔