بھارت

آسٹریلیا کے ساحل پر بہہ کر آنے والا خلائی ملبہ کیا چندریان راکٹ کا ہے؟

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوپایا ہے کہ یہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی پی ایس ایل وی لانچ وہیکل کا حصہ ہے یا نہیں، جس کو اسرو نے کچھ عرصہ قبل لانچ کرتے ہوئے اس کے ذریعہ چندریان 3 کو چاند کے مدار کی طرف روانہ کیا تھا۔

چینائی: جب ہندوستانی اپنے چندریان-3 کے چاند پر اترنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، تو ایسے وقت میں آسٹریلیا سے ایک تصویر نے ٹینشن پیدا کر دی ہے۔ جی ہاں، آسٹریلیا کے سمندری ساحل پر گنبد نما ایک بہت بڑی پراسرار چیز بہہ کر آئی ہے۔  

حالانکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوپایا ہے کہ یہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی پی ایس ایل وی لانچ وہیکل کا حصہ ہے یا نہیں، جس کو اسرو نے کچھ عرصہ قبل لانچ کرتے ہوئے اس کے ذریعہ چندریان 3 کو چاند کے مدار کی طرف روانہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کی خلائی ایجنسی نے ایک ٹویٹ میں کہا، ”ہم اس وقت مغربی آسٹریلیا میں جیورینبے کے قریب ایک ساحل پر واقع اس چیز کے بارے میں جانچ کر رہے ہیں۔“ ایجنسی نے کہا کہ’چیز کا تعلق کسی غیر ملکی خلائی لانچ گاڑی سے ہو سکتا ہے اور ہم عالمی خلائی ایجنسیوں سے رابطہ کر رہے ہیں جو مزید معلومات فراہم کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔“

ایجنسی نے ایک ٹویٹ میں کہا، ”اگر کمیونٹی کو مزید کوئی مشتبہ ملبہ نظر آتا ہے، تو انہیں مقامی افسران کو اس کی اطلاع دینی چاہئے اور ایس پی اے سی ای.ایم او این آئی ٹی او آر آئی این جی @ایس پی اے سی آئی.جی او وی.اے یو کے ذریعے سے آسٹریلائی خلائی ایجنسی کواطلاع کرنا چاہیے۔

a3w
a3w