جرائم و حادثات
بانسواڑہ میں ایک اسپتال میں آگ لگ گئی
ذرائع کے مطابق شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جاری ہے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی چوکسی پر کسی بھی جانی نقصان یا پھرکسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے بانسواڑہ میں ایک اسپتال میں آگ لگ گئی۔اس واقعہ میں اسپتال کا آپریشن تھیٹر جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو نچلے منزل پر منتقل کیا۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ سمجھی جاری ہے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی چوکسی پر کسی بھی جانی نقصان یا پھرکسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔