وزیر اعظم مودی کا لال قلعہ سے 9 ویں مرتبہ قوم سے خطاب
مودی نے اپنے خطاب کے دوران مودی خواتین کی طاقت کے احترام اور فخر کی بات کرتے ہوئے جذباتی بھی ہو گئے۔ انہوں نے کہاکہ میں درد کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ شاید یہ لال قلعہ کا موضوع نہ ہو۔ میرے اندر کا درد کہاں بتاؤں۔
نئی دہلی: ہندوستان پیر کو اپنا 76 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح لال قلعہ کی فصیل سے نویں بار ہم وطنوں سے خطاب کیا۔ اپنے 83 منٹ کے خطاب میں مودی نے پانچ عزم قوم کے سامنے رکھے۔
اس دوران انہوں نے کرپشن، خاندان پرستی، زبان اور جمہوریت کا بھی ذکر کیا۔ ساتھ ہی مہاتما گاندھی، باباصاحب بھیم راؤ امبیڈکر، سردار ولبھ بھائی پٹیل، نہرو، ویر ساورکر، شیاما پرساد مکھرجی، پنڈت دین دیال اپادھیائے جیسی عظیم ہستیوں کو بھی یاد کرتے ہوئے اور انہیں سلام کیا۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر سردار بھگت سنگھ، خودی رام بوس، چندر شیکھر آزاد، رام پرساد بسمل، سکھ دیو اور نیتا جی سبھاش چندر بوس جیسے انقلابیوں کو بھی یاد کرکے انہیں سلام کیا ۔ اس کے علاوہ مودی نے مہارانی لکشمی بائی، درگا بھابھی جیسی بہادر خواتین کو بھی سلام کیا۔
اپنے خطاب کے دوران مودی خواتین کی طاقت کے احترام اور فخر کی بات کرتے ہوئے جذباتی بھی ہو گئے۔ انہوں نے کہاکہ میں درد کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ شاید یہ لال قلعہ کا موضوع نہ ہو۔ میرے اندر کا درد کہاں بتاؤں۔
وہ یہ ہے کہ کسی وجہ سے ہمارے اندر ایسا بگاڑ آیا ہے کہ ہماری باتوں میں، ہمارے الفاظ میں ، ہم عورت کی توہین کرتے ہیں۔ کیا ہم عورتوں کی توہیں کرنے والی ہر چیز سے چھٹکارا پانے کا عہد کر سکتے ہیں؟ مودی اب تک نو بار لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کر چکے ہیں۔