دہلی

ویڈیو: خدا ہیلمٹ پہننے والوں کی مدد کرتا ہے: دہلی پولیس

ویڈیو میں ایک موٹر سیکل سوار کو دکھایا گیا جو اپنی ہیلمٹ سے ایک بار نہیں بلکہ دو بار بچ گیا۔ یہ ویڈیو دہلی پولیس کے سرکاری ٹوئٹر اکاونٹ پر پیش کیاگیا۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے عوام میں ہیلمٹ پہننے کی ضرورت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور اس سے زندگی بچنے کے بارے میں ٹوئٹرپر ایک ویڈیو پیش کیا۔

ویڈیو میں ایک موٹر سیکل سوار کو دکھایا گیا جو اپنی ہیلمٹ سے ایک بار نہیں بلکہ دو بار بچ گیا۔ یہ ویڈیو دہلی پولیس کے سرکاری ٹوئٹر اکاونٹ پر پیش کیاگیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ موٹر سیکل پر سوار شخص ایک کار سے بچنے کے بعد سڑک پر گرگیا۔ وہ چہرہ کو مکمل ڈھانکنے والے ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے زخموں سے بچ گیا‘ وہ اٹھ کر کھڑا ہوا تھا کہ ایک برقی پول اس پر گرپڑا‘ تاہم اس بار بھی وہ ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے بچ گیا۔

واضح رہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے سڑک حادثات میں متعدد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ دہلی پولیس نے کئی مرتبہ ہیلمٹ پہننے کے میلان کو فروغ دیا۔

دہلی پولیس نے اس مرتبہ ہیلمٹ پہننے کے فوائد کو واضح کرنے کیلئے ویڈیوپیغام پیش کیا۔ دہلی پولیس کے سرکاری ٹیوٹر ہینڈل پر کہا گیا ہے کہ خدا ہیلمٹ پہننے والوں کی مدد کرتا ہے۔ دہلی پولیس کا یہ ٹوئٹ سوشیل میڈیا پر گشت ہوگیا۔