تلنگانہ

چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الثانی 1446ھ زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج بروز جمعرات حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الثانی 1446ھ زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج بروز جمعرات حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔

شہر میں مطلع ابر آلود رہا اور ملک کے مختلف مقامات سے مطلع صاف ہونے کے باوجود عدم رویت کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ لہٰذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 4/اکٹوبر بروز جمعہ 30 / ربیع الاول رہے گی۔

اجلاس میں مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن، مفتی خلیل احمد،

مولانا سید محمد اولیاء حسینی قادری مرتضیٰ پاشاہ، مفتی سید صغیر احمد نقشبندی قادری، مولانا سید شیخین احمد شطاری قادری کامل پاشاہ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ، مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ اور قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی۔

a3w
a3w