بھارت

چندریان 3 کی سافٹ لینڈنگ مقررہ وقت پرہوگی : سومناتھ

سومناتھ نے کہا کہ دوسرے مشن سے سبق لیتے ہوئے اس بار ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی گئی ہے۔ سائنسدانوں کی ٹیم نے بیک اپ پلان کا بھی بیک اپ تیار کیا ہے۔

چینائی: ہندوستان کی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے چیئرمین ایس سومناتھ نے کہا ہے کہ ملک کےتیسرے چاند مشن چندریان -3 کی سافٹ لینڈنگ مقررہ وقت کے مطابق آج شام 6.04 بجے ہوگی اور اس میں کوئی تاخیر یا کوئی متبادل منصوبہ نہیں ہے۔

آج پوری دنیا کی نظریں ہندوستان کی طرف ہیں اور یہ ملک خلا کے شعبے میں تاریخ رقم کرنے کی دہلیز پر کھڑا ہے۔ اسرو کے سربراہ چندریان 3 کی کامیابی کے سلسلے میں کافی پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مشن سے سبق لیتے ہوئے اس بار ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی گئی ہے۔ سائنسدانوں کی ٹیم نے بیک اپ پلان کا بھی بیک اپ تیار کیا ہے۔

ڈاکٹر سومناتھ نے کہا کہ اسرو کی پوری توجہ بدھ کی شام 6.04 بجے چاند کے جنوبی قطب پر چندریان 3 کی سافٹ لینڈنگ سے پہلے اپنے لینڈر ماڈیول (ایل ایم) کو اتارنے پر مرکوز رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ "ہم کسی بھی طرح کے ملتوی ہونےیا پلان بی پر غور نہیں کر رہے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ ” جیسا کہ پہلے منصوبہ بندی کی گئی تھی ، چہارشنبہ کی شام کو مقررہ وقت پر لینڈنگ کی جائے گی۔ ‘‘

ڈاکٹر سومناتھ ان رپورٹس پر ردعمل دے رہے تھے کہ اگر لینڈر سسٹم میں کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو لینڈنگ 27 اگست تک ملتوی کر دی جائے گی۔

اسرو نے گزشتہ روز کہا تھا کہ چندریان 3 مشن مقررہ وقت پر ہے اور چاند کے جنوبی قطب پر سافٹ لینڈنگ کے لیے سے بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ رہا ہے۔ اسرو کے مطابق سسٹمز کی باقاعدہ جانچ جاری ہے اور مشن آپریشن کمپلیکس (ایم او ایکس) توانائی اور جوش و خروش سے بھرا ہوا تھا۔

اسرو کے ذرائع نے کہا، "چاند کی سطح پر سافٹ لینڈنگ کے لیے لینڈر جو 1.6 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے تقریباً 25 کلومیٹر کی بلندی سے چلایا جائے گا۔”اسرو کے سائنسدان اس رفتار کو کم کرنے پر توجہ دیں گے کیونکہ چاند کی کشش ثقل بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

سافٹ لینڈنگ کے لیے پاورڈ لینڈنگ 1745-1750 بجے شروع ہوگی اور ایل ایم شام 6.04 بجے لینڈ کرے گا جسے ‘دہشت کے 15 منٹ’ بھی کہا گیاہے۔ یہ عمل کمانڈ اپ لوڈ ہونے اور ٹیلی میٹری سگنل کا تجزیہ کرنے کے دو گھنٹے بعد شروع ہوگا۔

a3w
a3w