مشرق وسطیٰ

اسرائیل کی مسلط کی گئی وحشیانہ جنگ کے دوران پانی کی بوند بوند کو ترستے بچے

اسرائیل کی مسلط کی گئی وحشیانہ جنگ کے دوران بدترین انسانی المیے سے دوچار غزہ کے محصورین پانی جیسی زندگی کی بنیادی ضرورت سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔

یروشلم: اسرائیل کی مسلط کی گئی وحشیانہ جنگ کے دوران بدترین انسانی المیے سے دوچار غزہ کے محصورین پانی جیسی زندگی کی بنیادی ضرورت سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
امریکی پارلیمنٹ کے باہر مظاہرے کے دوران 500 افراد گرفتار
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک
اسرائیل رہائشیوں کو رفح سے غزہ کے جنوب مغربی ساحل پر المواسی منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

پانی کی بوند بوند کو ترستے بچے اور دوسرے شہری پانی کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں۔

العربیہ کے مطابق غزہ کے جنگ زدہ پیاسوں کی ایک تازہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ٹرک سے لوگوں کی طرف پانی کی بوتلیں پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ پیاس کے مارے لوگ پانی کی بوتلیں حاصل کرنے لیے دیوانہ وار لپک رہے ہیں۔

یہ ویڈیو کلپ غزہ کے سرحدی علاقے رفح میں ریکارڈ کیا گیا جہاں بے گھر ہونے والے لوگوں کی صورتحال کو دکھایا۔ رہائشی امدادی ٹرک سے کچھ بوتلیں لینے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔

اسرائیل نے پیر کی رات اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کو بھیجی جانے والی انسانی امداد کا آج سے شروع ہونے والے ایک اضافی کراسنگ پوائنٹ پر معائنہ کیا جائے گا۔

7 اکتوبر کو حماس کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنا محاصرہ سخت کر دیا تھا۔ اسرائیل نے غزہ کو ملنے والی بجلی پانی، ایندھن اور خوراک کی سپلائی بند کر دی تھی۔ اس کے بعد غزہ کے جنگ زدہ عوام خوراک اور پانی جیسی زندگی کی بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔

a3w
a3w