شمالی بھارت

کولڈ اسٹوریج عمارت منہدم‘20 افراد کے زندہ دفن ہونے کا اندیشہ

اترپردیش کے سمبھل ضلع میں ایک کولڈ اسٹوریج بلڈنگ گر پڑی ملبہ میں 20 سے زائد مزدوروں کے دفن ہونے کا اندیشہ ہے۔

سمبھل(اترپردیش): اترپردیش کے سمبھل ضلع میں ایک کولڈ اسٹوریج بلڈنگ گر پڑی ملبہ میں 20 سے زائد مزدوروں کے دفن ہونے کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ خبریں
کم عمر کھلاڑی فوت
بہار میں دریائے گنگا پر زیرتعمیر پل منہدم۔ واقعہ کی تحقیقات شروع

رپورٹس کے بموجب یہ واقعہ چندوسی میں پیش آیا۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے آفیسرس کو این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف ٹیموں کے ساتھ فوری مقام واقع روانہ ہونے کی ہدایت دی ہے۔

عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ زخمیوں کے لئے مناسب علاج یقینی بنائیں دریں اثناء مقامی افراد موضع پہنچ چکے ہیں اور بچاو کاری میں مدد کررہے ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمارت کے گرنے کے بعد امونیا گیاس کے اخراج کی اطلاع بھی دی گئی، فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے اندر پہنچ کر اخراج بند کیا۔ جے سی بی مشینوں کے ذریعہ ملبہ صاف کیا جارہا ہے اور ملبہ میں پھنسے افراد کو بچایا جارہا ہے۔

a3w
a3w