شمالی بھارت

بہار میں دریائے گنگا پر زیرتعمیر پل منہدم۔ واقعہ کی تحقیقات شروع

بہار کے ضلع بھاگلپور میں سلطان گنج اور کھگڑیا کو مربوط کرنے والا دریائے گنگا پر زیرتعمیر ایک چار رخی پل کل منہدم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جب پل کا ایک حصہ منہدم ہوا تو کئی مزدور اس پر کام کررہے تھے۔

پٹنہ: بہار کے ضلع بھاگلپور میں سلطان گنج اور کھگڑیا کو مربوط کرنے والا دریائے گنگا پر زیرتعمیر ایک چار رخی پل کل منہدم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جب پل کا ایک حصہ منہدم ہوا تو کئی مزدور اس پر کام کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کے رکن اسمبلی کو ایک سالہ سزائے قید
کم عمر کھلاڑی فوت

زیرتعمیر پل کے منہدم ہونے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کے عہدیدار یہ خبر ملتے ہی جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردیں۔

سلطان گنج اور کھگڑیا کے درمیان یہ پل گزشتہ سال بھی ڈھیر ہوگیا تھا۔ اس وقت عہدیداروں نے کہا تھا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے پل منہدم ہوا ہے۔ حکومت ِ بہار نے کہا تھا کہ وہ تعمیری کمپنی ”ایس کے سنگلا“ کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

تحقیقات کے بعد کمپنی کو کلین چٹ دے دی گئی تھی اور پراجکٹ مکمل کرنے کے لیے مہلت دی گئی تھی۔ 2014ء میں پل کی تعمیر کا کام شروع ہوا تھا اور اب تک 6 مرتبہ مدتِ تکمیل کار کی قطعی تاریخ گزر چکی ہے۔

ساتویں قطعی تاریخ 30 جون کی دی گئی تھی، لیکن یہ پل منہدم ہوچکا ہے۔ پل کی تعمیر کا کا کام 9 مارچ 2015 ء کو شروع ہوا تھا۔

چیف منسٹر نتیش کمار نے پراجکٹ کا افتتاح کیا تھا۔ پراجکٹ کی تکمیل کی تاریخ مارچ 2019 تھی۔ چوں کہ یہ کام وقت پر مکمل نہیں ہوسکا تھا، اسی لیے حکومت ِ بہار نے آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے جون 2022ء قطعی تاریخ مقرر کی تھی۔

a3w
a3w