ایشیاء

اب اس ملک میں بھی ہندوستانیوں کو بغیر ویزا کے داخلہ

ملائشیا یکم دسمبر سے ہندوستانی اور چینی شہریوں کو 30 دن کے لیے ویزا کے بغیر داخلہ دے گا۔ وزیراعظم انور ابراھیم نے یہ اعلان کیا۔

کولامپور: ملائشیا یکم دسمبر سے ہندوستانی اور چینی شہریوں کو 30 دن کے لیے ویزا کے بغیر داخلہ دے گا۔ وزیراعظم انور ابراھیم نے یہ اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی
پرواز MH370 کی گمشدگی کے دس سال مکمل، طیارہ کی تلاش دوبارہ شروع کرنے حکومت کا عزم
حیدرآبادی اسلامک اسکالر کو ملائشیا کا قومی ایوارڈ

حالیہ ہفتوں میں تھائی لینڈ اور سری لنکا کے بعد ایسی پیشکش کرنے والا ملائشیا تیسرا ملک بن گیا جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

ابراھیم نے کہا کہ یہ معافی‘ خلیجی ملکوں اور دیگر مغربی اشیائی ملکوں بشمول ترکی اور اردن کو حاصل کردہ موجودہ ویزا استثنیٰ کے علاوہ ہے۔

تاہم ابراھیم جو ملک کے وزیرفینانس بھی ہیں نے کہا کہ ویزا سے استثنیٰ‘ انتہائی درجہ کی سیکورٹی جانچ سے مشروط ہے۔ برنامہ خبررساں ایجنسی کے عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔

وزیر نے کہا کہ ابتدائی جانچ‘ ملائشیا آنے والے تمام سیاحوں اور وزیٹرس کے لیے ہوگی۔ سیکورٹی الگ معاملہ ہے۔ اگر مجرمانہ ریکارڈس یا دہشت گردی کا خطرہ ہو تو انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ سیکورٹی فورسس اور امیگریشن کے اختیار کے تحت ہے۔30 روزہ ویزا فری انٹری‘ آٹھ آسیان ملکوں میں ہے جس کا مقصد سماجی دوروں، سیاحت اور کاروبار کو فروغ دینا ہے۔

فی الحال ملائشیا کا 16.1 ملین بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کا ہدف ہے۔2022ء میں ملائشیا نے 324,548 سیاحوں کا خیرمقدم کیا تھا جبکہ 2023ء کے پہلے سہ ماہی میں زائد از164,566 ہندوستانی سیاح ملائشیا پہنچے تھے۔

جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران یہ تعداد13,370 تھی۔ قبل ازیں سری لنکا نے ہندوستان کے بشمول دیگر چھ ملکوں چین، روس، جاپان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے سیاحوں کو ویزا فری داخلہ متعارف کرایا تھا۔ تھائی لینڈ نے بھی ہندوستان اور تائیوان کے شہریوں کے لیے بغیر ویزا داخلے کا اعلان کیا تھا۔

a3w
a3w