گورنمنٹ وہپ اے لکشمن سڑک حادثہ میں زخمی
تفصیلات کے مطابق ضلع جگتیال کے امباری پیٹ گاوں کے قریب لاری سے امکانی حادثہ سے بچنے کی کوشش کے دوران ان کی کارکے ڈرائیور نے اس کاتوازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار الٹ گئی اور وہ زخمی ہوگئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے رکن اسمبلی دھرم پوری و سرکاری وہپ اے لکشمن کار کے الٹ جانے کے نتیجہ میں زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جگتیال کے امباری پیٹ گاوں کے قریب لاری سے امکانی حادثہ سے بچنے کی کوشش کے دوران ان کی کارکے ڈرائیور نے اس کاتوازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار الٹ گئی اور وہ زخمی ہوگئے۔
اس حادثہ میں ان کے دو گن مین اورڈرائیور بھی معمولی زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب پیش آیا۔لکشمن کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیا۔لکشمن، کل شب حیدرآباد میں منعقدہ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد ضلع جگتیال کے دھرماپوری واپس ہورہے تھے۔
اس حادثہ کے ساتھ ہی کار کے ایربیگس کھل گئے جس کے نتیجہ میں کوئی بھی شدیدزخمی نہیں ہوا۔اس حادثہ کے وقت کار میں چارافراد سوارتھے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کے شیشے توڑ کر گاڑی سے زخمیوں کو باہر نکالا۔ رکن اسمبلی کو فوری طور پر پولیس گاڑی میں کریم نگر اپولو اسپتال لے جایا گیا۔
بعدازاں انہیں بہتر علاج کیلئے حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔لکشمن، اسمبلی میں دھرماپوری حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔