شمالی بھارت

کرناٹک میں تبدیلی مذہب مخالف قانون واپس لینے پر بی جے پی لیڈر چراغ پا

شرما نے کل رات دیر گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کانگریس نے کرناٹک میں تبدیلی مذہب مخالف قانون کو واپس لے کر اپنی اصل سوچ ظاہر کردی ہے۔

بھوپال: کرناٹک میں کانگریس حکومت کی طرف سے تبدیلی مذہب مخالف قانون کو واپس لینے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر وشنودت شرما نے کہا کہ اس قدم سے کانگریس کی اصل سوچ سامنے آئی ہے۔

متعلقہ خبریں
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کلے کورٹ کا بادشاہ رافل نڈال اس بار فرنچ اوپن نہیں کھیلے گا
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ

شرما نے کل رات دیر گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کانگریس نے کرناٹک میں تبدیلی مذہب مخالف قانون کو واپس لے کر اپنی اصل سوچ ظاہر کردی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مدھیہ پردیش کانگریس اور پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر کمل ناتھ بھی مذکورہ قانون کی حمایت کرتے ہیں اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو انہیں کرناٹک حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرنی چاہئے۔

a3w
a3w