تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت 8 ڈگری درج

سردی کی لہر میں اضافہ سے عوام کو مشکل صورتحال کاسامنا ہے۔دو دن پہلے آصف آباد میں درجہ حرارت 9ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت میں روزبروزگراوٹ درج کی جارہی ہے۔متحدہ ضلع عادل آبادکے گِنے دھاری علاقہ میں اقل ترین درجہ حرارت8ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

سردی کی لہر میں اضافہ سے عوام کو مشکل صورتحال کاسامنا ہے۔دو دن پہلے آصف آباد میں درجہ حرارت 9ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

شمالی ہند سے آرہی سرد ہواوں کے نتیجہ میں متحدہ ضلع عادل آباد میں کہر کی شدید لہردیکھی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے اوروہ اپنی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کوکھولتے ہوئے گاڑیاں چلانے پر مجبور ہیں۔

قومی شاہراہ 44پر ہر جگہ کہر ہی کہر نظرآرہی ہے۔