ہندوایکتایاترا نہیں بلکہ ہندوؤں کو تقسیم کرنے کی یاترا:ملوروی
سینئر نائب صدرٹی پی سی سی ملوروی نے بی جے پی کی جانب سے کل کریم نگر میں نکالی گئی ہندوایکتایاترا نہیں بلکہ اسے ہندوؤں کوتقسیم کرنے کی یاترا قرار دیا اور کہاکہ ہندو ازم‘ بی جے پی کی پیدائش سے پہلے سے اس ملک میں موجود ہے اور تمام سیاسی پارٹیوں میں 90 فیصد ہندوہیں۔
حیدرآباد: سینئر نائب صدرٹی پی سی سی ملوروی نے بی جے پی کی جانب سے کل کریم نگر میں نکالی گئی ہندوایکتایاترا نہیں بلکہ اسے ہندوؤں کوتقسیم کرنے کی یاترا قرار دیا اور کہاکہ ہندو ازم‘ بی جے پی کی پیدائش سے پہلے سے اس ملک میں موجود ہے اور تمام سیاسی پارٹیوں میں 90 فیصد ہندوہیں۔
کانگریس میں بھی ہندوؤں کی اکثریت ہے اوریہ تمام ہندودیوی دیوتاؤں کی پرستیش کرتے ہیں۔ کانگریس پارٹی کے قائدین بھی بھگوان رام‘ہنومان‘شنکراور دیگر دیوتاوں کی پوجاکرتے ہیں۔
ملوروی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں الزام عائد کیا کہ بی جے پی اپنے سیاسی مفادات کیلئے مذہب کا استعمال کررہی ہے۔
صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد مذہبی منافرت کوبھڑکا کر نہ صرف سیاست کررہے ہیں بلکہ خودہندوؤں میں پھوٹ ڈال رہے ہیں۔ملوروی نے کہاکہ بنڈی سنجے کی یہ سیاست زیادہ دنوں تک نہیں چلے گی۔