سوشیل میڈیامہاراشٹرا

مناسب دام نہ ملنے پر کسانوں نے پیاز کی فصل جلادی

ناسک ضلع کے بعض کسانوں نے اپنی فصل کی مناسب قیمت کو یقینی نہ بنانے پر ریاستی اور مرکزی حکومت پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے آج اپنے ہی پیاز کے کھیتو ں میں آگ لگادی جس کی کاشت کے لیے انہوں نے کئی ماہ لگادیے تھے۔

ناسک: ناسک ضلع کے بعض کسانوں نے اپنی فصل کی مناسب قیمت کو یقینی نہ بنانے پر ریاستی اور مرکزی حکومت پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے آج اپنے ہی پیاز کے کھیتو ں میں آگ لگادی جس کی کاشت کے لیے انہوں نے کئی ماہ لگادیے تھے۔

متعلقہ خبریں
حکومت پر سنگارینی کارکنوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام
شمالی24 پرگنہ کے سرکاری ہسپتال میں حملہ
بنگلہ دیش میں ریزرویشن احتجاج: پرتشدد جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
قائد اپوزیشن کے سی آر کا دورہ اضلاع، خاتون کے بیٹے کی شادی کیلئے5لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان

ناسک کے یوولا تعلقہ کے کسان کرشنا ڈونگرے نے فصل کی مناسب قیمت نہ ملنے پر اپنے پورے 1.5ایکڑ پیاز کے کھیت کو جلادیا۔

این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اس نے کہا کہ چار ماہ کے دوران وہ فصل پر 1.5لاکھ روپئے خرچ کرچکا ہے اور اسے بازار تک لے جانے مزید 30 ہزار روپئے خرچ کرنے ہوں گے۔

تاہم موجودہ بازاری قیمت سے اسے پیاز کے لیے محض25ہزار روپئے مل رہے ہیں۔

میں نے اپنی 1.5ایکڑ اراضی پر فصل کی کاشت کے لیے چار ماہ تک رات دن کام کیا۔ اس نے کہا کہ اب ریاستی اور مرکزی حکومت کی غلطیوں کی وجہ سے وہ اپنی فصل جلانے پر مجبور ہے۔“