تلنگانہ

تلنگا نہ حج کمیٹی کے حجاج کرام کی واپسی کاآغاز

حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر دوفلائٹس کے ذریعہ 300 حاجی پہنچے۔پہلی فلائٹ 8 بجے صبح پہنچی جبکہ دوسری فلائٹ 8.15 بجے صبح پہنچی۔

حیدرآباد: تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے حجاج کرام کی واپسی کاآغاز ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں
حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کی زندگی، ایمان، حیا اور قربانی کا روشن مینارمولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ورزش صرف فٹنس نہیں بلکہ جسم و دماغ کی مکمل صحت کا ذریعہ ہے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
معین علی کا ٹسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور
"اظہار رائے کی آزادی کا مطلب دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں”: جسٹس راما سبرامنین

حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر دوفلائٹس کے ذریعہ 300 حاجی پہنچے۔پہلی فلائٹ 8 بجے صبح پہنچی جبکہ دوسری فلائٹ 8.15 بجے صبح پہنچی۔

ایرپورٹ پر جذباتی مناظرتھے جہاں حاجی اور ان کے رشتہ داراشکبار دیکھے گئے۔

ایرپورٹ پر وزیرداخلہ محمد محمود علی، صدرنشین ریاستی حج کمیٹی محمد سلیم اور دیگر عہدیداروں نے ان حاجیوں کا شاندار استقبال کیا۔

حاجیوں کا آخری قافلہ 30 جولائی کو حیدرآباد پہنچے گا۔

تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی سے 5583 حجاج کرام نے فریضہ حج کی تکمیل کی ہے جبکہ کرناٹک کے 867، مہاراشٹرا528، آندھراپردیش 49، بہار3، چھتیس گڑھ7 ، جھارکھنڈ2  اور ٹاملناڈو کے ایک حاجی کی حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے روانگی عمل میں آئی تھی۔

حیدرآباد ایمبارکیشن پوائنٹ سے جملہ 7044 عازمین حج کی روانگی عمل میں آئی تھی۔

جمعرات تک تلنگانہ کے 5حاجیوں کی موت کی اطلاع ملی ہے۔لگیج ایریا میں حجاج کے سامان کی منتقلی اور حوالگی کے لئے مناسب بندوبست کیا گیا تھا۔

کسٹم کلیرنس اور امیگریشن کے دوران حجاج کو سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی گئی۔

وزیٹرس کے لئے کرسیوں کا انتظام کیا گیاتھا۔