جموں و کشمیر
ہندوستان میں مسلمانوں کو مکمل آزادی حاصل:شاہ فیصل
فیصل نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹر پیامات میں ہندوستانی جمہوریت کی ستائش کی جہاں سب کو مساوی مواقع دیئے جاتے ہیں اور نسل یا مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں برتا جاتا۔
سری نگر: کشمیر سے تعلق رکھنے والے یو پی ایس سی 2009 کے ٹاپر شاہ فیصل نے کہا ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم کی حیثیت سے رشی سونک کے تقرر پر پاکستان اور دیگر اسلامی ملکوں کو حیرت ہوسکتی ہے جہاں اقلیتی برادری کا کوئی شخص سرکردہ سرکاری عہدوں پر فائز نہیں ہوسکتا۔
فیصل نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹر پیامات میں ہندوستانی جمہوریت کی ستائش کی جہاں سب کو مساوی مواقع دیئے جاتے ہیں اور نسل یا مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں برتا جاتا۔
انہوں نے خود اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ہی کوئی مسلم نوجوان اقتدار کی اعلیٰ راہداریوں میں پہنچ سکتا ہے اور حکومت سے اختلاف کے بعد علحدہ ہوسکتا ہے اور پھر وہی حکومت اسے بچاتی ہے۔