شمالی بھارت

یوپی میں سیاہ پرچم لہرانے پر 3 اسکولی طلباء پر کیس درج

پولیس نے اترپردیش کے ضلع کوتوالی میں یوم آزادی کے دن مبینہ طور پر سیاہ پرچم لہرانے پر تین اسکولی طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

پیلی بھیت(اترپردیش): پولیس نے اترپردیش کے ضلع کوتوالی میں یوم آزادی کے دن مبینہ طور پر سیاہ پرچم لہرانے پر تین اسکولی طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

ایک ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد جس میں یہ دکھایا گیا تھا کہ تینوں لڑکے ایک موٹر سائیکل پر سواری کررہے ہیں اور یوم آزادی کے موقع پر سیاہ پرچم لہرارہے ہیں، یہ کارروائی کی گئی ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ سرکل آفیسر انجو جین نے بتایا کہ مزید تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ لڑکے مقامی اسکول کے طلباء ہیں اور تینوں نابالغ ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 505 کے تحت کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

لڑکوں کو بھی پوچھ تاچھ کیلئے آج پولیس اسٹیشن بلایا گیا تاہم کچھ دیر بعد گھر واپس ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ جین نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید کارروائی جلد کی جائے گی۔

a3w
a3w