کھیل

آئی پی ایل 2023: گنگولی کے 5 پسندیدہ کھلاڑیوں میں عمران ملک بھی شامل

ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے آئندہ آئی پی ایل کیلئے اپنے 5 پسندیدہ نوجوان کھلاڑیوں کے ناموں کا انکشاف کیا۔ ٹورنامنٹ کے سرکاری براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس کے ساتھ گفتگو میں بی سی سی آئی کے سابق صدر نے اپنے 5 پسندیدہ کھلاڑیوں کے بارے میں بتایا۔

کولکتہ: ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے آئندہ آئی پی ایل کیلئے اپنے 5 پسندیدہ نوجوان کھلاڑیوں کے ناموں کا انکشاف کیا۔ ٹورنامنٹ کے سرکاری براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس کے ساتھ گفتگو میں بی سی سی آئی کے سابق صدر نے اپنے 5 پسندیدہ کھلاڑیوں کے بارے میں بتایا۔

متعلقہ خبریں
بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے آئرلینڈ کو 2 رنز سے شکست دی
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
سہواگ‘ ٹیم انڈیا کے آئندہ چیف سلکٹر ہوسکتے ہیں
آئی پی ایل۔2023 کپتان بدلنا بعض ٹیموں کو راز نہیں آیا
محمد سراج سوشیل میڈیا سے ناخوش

گنگولی نے کہاکہ سوریا کمار یادو بہترین ہیں۔ سوریا کمار نے حالیہ عرصہ میں اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں ٹیم انڈیا میں اہم رول ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ گنگولی نے بتایا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں ٹی 20 فارمیٹ میں پرتھوی شا میں بہت زیادہ ہنر ہے جبکہ رشبھ پینٹ بھی اس معاملہ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

شا آئی پی ایل میں دہلی کیلئے کھیلیں گے۔ کار حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد پنت صحت یاب ہو رہے ہیں۔ گنگولی نے کہاکہ پرتھوی شا جوان ہے۔ وہ بہت آگے جاسکتے ہیں۔ رشبھ پینت دوسرے نمبر پر ہے۔ میں رتوراج گائکواڈ کو دیکھنا چاہتا ہوں کہ وہ کیسے کھیلتا ہے۔ میرے خیال میں وہ تین بلے باز ہیں۔

سابق ہندوستانی کپتان گنگولی اپنے کھیل کے دنوں میں نوجوانوں کو موقع دینے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ گنگولی نے کہاکہ عمران آئی پی ایل میں شائقین کے امیدوں پر کھرا اترسکتے ہیں۔ سابق کپتان نے کہاکہ اگر عمران ملک فٹ رہتے ہیں وہ شاید شائقین کی امیدوں کو برقرار رکھیں گے کیونکہ ان کے پاس رفتار ہے۔

سابق ہندوستانی کپتان نے مزید کہاکہ عمران ملک کو آنے والے دنوں میں خاص طورپر اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا کیونکہ اگر وہ خود کو فٹ رکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ ٹیم انڈیا کیلئے مستقل طورپر کھیل سکتے ہیں۔

سورو گنگولی کو پانچواں نام منتخب کرنے کیلئے جدوجہد کرنا پڑی اور آخر کار انہوں نے نوجوان بلے باز شبھمان گل کا نام لیا۔ گنگولی جو دادا کے نام سے مشہور ہیں، نے کہاکہ ہاں، یہ نام میرے دماغ سے پھسل گیا۔ لیکن میرا پانچواں کھلاڑی شبھمان گل ہوگا۔ لہذا پرتھوی شا، رشبھ پنت، سوریا کے ساتھ ساتھ اس فہرست میں رتوراج گائیکواڈ، عمران ملک اور شبھمان گل بھی شامل ہیں۔

a3w
a3w