بین الاقوامی

2 قادیانیوں کو قید با مشقت

پاکستان کی ایک عدالت نے دو قادیانیوں کو سوشل میڈیا پر اہانت آمیز مواد کے ذریعہ مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے پر جیل کی سزا سنائی۔ ایک عہدیدار نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

لاہور (پی ٹی آئی) پاکستان کی ایک عدالت نے دو قادیانیوں کو سوشل میڈیا پر اہانت آمیز مواد کے ذریعہ مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے پر جیل کی سزا سنائی۔ ایک عہدیدار نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے شیراز احمد اور ظہیر احمد کو سال 2019میں صوبہ پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔ اڈیشنل ضلع و سیشن جج لاہور نصرت علی صدیقی ملک نے ہفتہ کے دن شیراز احمد کو 7 سال کی قید با مشقت اور ظہیر احمد کو 3 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

شیراز احمد کو 295 A اور 298 C اور ظہیر احمد کو 298 Cکے تحت سزا سنائی گئی۔ ایف آئی آر کے بموجب اسلام کے خلاف مواد شیئر کرنے کے لئے ایک واٹس اپ گروپ کا استعمال کیا گیا تھا۔

ان دونوں پر ممنوعہ کتابیں اور مواد شیئر کرنے کا الزام ہے۔ انسانی حقوق گروپس نے کئی بار تشویش ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو بھید بھاؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔