بین الاقوامی

سعودی عرب میں ہندوستانیوں کو ڈرون حملوں کی ویڈیو نہ بنانے کا مشورہ

ہندوستان نے اتوار کے دن سعودی عرب میں اپنے شہریو ں کو مشودہ دیا کہ مقامی قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ وہ میزائیل اور ڈرونس کو مارگرائے جانے کی نہ تو ویڈیو بنائیں اور نہ اس کی جانکاری شائع کریں۔

دبئی (پی ٹی آئی) ہندوستان نے اتوار کے دن سعودی عرب میں اپنے شہریو ں کو مشودہ دیا کہ مقامی قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ وہ میزائیل اور ڈرونس کو مارگرائے جانے کی نہ تو ویڈیو بنائیں اور نہ اس کی جانکاری شائع کریں۔

یہ اڈوائزری ایسے وقت جاری ہوئی جب خطہ میں بڑھتے ڈرون اور میزائیل حملوں کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ جاری ہے۔

ہندوستانی سفارتخانہ نے سعودی عرب کی نظامت سیول ڈیفنس کے جاری کردہ اعلامیہ کو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ سعودی عرب میں مقیم انڈین کمیونٹی کو چاہئے کہ وہ مقامی قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔

ڈرونس اور میزائیلس کو مار گرانے کی ویڈیو بنانے یا اس کی جانکاری شیئر کرنے پر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔ جدہ کے ہندوستانی قونصل خانہ نے بھی ایسی ہی اڈوائزری جاری کی۔