قومی

الیکشن کمیشن سافٹ ویئر کی جانکاری پوشیدہ رکھ رہا ہے: کانگریس

کانگریس نے اتوار کے دن الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا کہ وہ متنازعہ ای سی آئی این ای ٹی سافٹ ویئر کی جانکاری پوشیدہ رکھ رہا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن یہ جانکاری دینے سے بار بار انکار کررہا ہے کیونکہ اس سے تباہ کن ایس آئی آر میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں بے نقاب ہوسکتی ہیں۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) کانگریس نے اتوار کے دن الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا کہ وہ متنازعہ ای سی آئی این ای ٹی سافٹ ویئر کی جانکاری پوشیدہ رکھ رہا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن یہ جانکاری دینے سے بار بار انکار کررہا ہے کیونکہ اس سے تباہ کن ایس آئی آر میں بڑے پیمانے پر دھاندلیاں بے نقاب ہوسکتی ہیں۔

اپوزیشن پارٹی نے اپنا مطالبہ دہرایا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا۔ ایس آئی آر کو فوری معطل کردیا جائے۔

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ایک میڈیا رپورٹ شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سافٹ ویئر اور ورژن کا نام بتانے سے انکارکردیا ہے جو اس نے ایس آئی آر کے دوران فہرست رائے دہندگان میں نقائص کی جانچ کے لئے استعمال کیا۔

کانگریس قائد نے کہا کہ آج ایک سرکردہ قومی روزنامہ نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایس آئی آر میں استعمال کردہ سافٹ ویئر کی جانکاری دینے سے انکار کردیا ہے۔