شمال مشرق
آسام میں 17 بنگلہ دیشی شہری گرفتار
ایک سینئر پولیس افسر نے کہا، "باگھماری علاقے میں کوئی سیاحتی مقام نہیں ہے لیکن ہم نے یہاں غیر ملکیوں کو گھومتے ہوئے دیکھا ہے۔ ہماری ٹیم نے اس کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ مذہبی تبلیغ کے لیے آئے تھے۔
گوہاٹی: آسام کے ضلع بسوناتھ چریالی میں پولیس نے 17 بنگلہ دیشی شہریوں کو سیاحتی ویزا کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ پولس ذرائع نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو ضلع بسوناتھ میں گانگیا علاقہ کے دور دراز کے باگھماری گاؤ ں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے کہا، "باگھماری علاقے میں کوئی سیاحتی مقام نہیں ہے لیکن ہم نے یہاں غیر ملکیوں کو گھومتے ہوئے دیکھا ہے۔ ہماری ٹیم نے اس کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ مذہبی تبلیغ کے لیے آئے تھے۔
بنگلہ دیشی شہری سیاحتی ویزا پر سیاحوں کے ساتھ آسام میں داخل ہوئے ، جو 24 اگست کو اس گروپ کے ساتھ ہندوستان آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی سیاح آسام آنے سے پہلے راجستھان کے اجمیر شریف اور بنگال کے ضلع کوچ بہار بھی گئے تھے۔