حیدرآباد

حلقہ اسمبلی گوشہ محل سے مکیش گوڑ کا بیٹا وکرم گوڑ بی جے پی امیدوار؟

وکرم گوڑ نے بتایا کہ وہ گوشہ محل حلقہ اسمبلی سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں۔ میرے خاندان کا گوشہ محل حلقہ کے لوگوں سے 40 سال پرانا تعلق ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہاں کے لوگ میرا ساتھ دیں گے۔

حیدرآباد: گوشہ محل اسمبلی سیٹ موجودہ ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کے بجائے سابق وزیر اور کانگریس لیڈر آنجہانی مکیش گوڑ کے بیٹے وکرم گوڑ کو دیئے جانے کی قیاس آرئیاں ہورہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ کی غیر مشروط تائید
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
انتخابی وعدوں پر عدم عمل آوری پر کانگریس کو بی جے پی کا انتباہ

اس دوران بی جے پی کی ریاستی انتخابی مہم کمیٹی کے چیئرمین ایٹالہ راجندر نے جمعہ کو وکرم گوڑ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ بی جے پی نے انہیں (وکرم گوڑ کو) گوشہ محل حلقہ اسمبلی سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بعد ازاں وکرم گوڑ نے مبینہ طور پر میڈیا کو بتایا کہ وہ گوشہ محل حلقہ اسمبلی سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرے خاندان کا گوشہ محل حلقہ کے لوگوں سے 40 سال پرانا تعلق ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہاں کے لوگ میرا ساتھ دیں گے۔‘‘

وکرم گوڑ نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ راجہ سنگھ کی بھی حمایت حاصل کریں گے۔ میں راجہ سنگھ کے گھر جاؤں گا اور ان سے مدد اور ان کا آشیرواد مانگوں گا۔

بی جے پی سے راجہ سنگھ کی معطلی کو منسوخ کرنے کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بی جے پی کی مرکزی قیادت کے دائرہ کار میں ہے اور جلد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو راجہ سنگھ کی خدمات کی بھی ضرورت ہے، لہذا قیادت اس سمت میں جلد قدم اٹھائے گی۔

a3w
a3w