سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ویڈیو: گریٹر نوئیڈا میں 11 سالہ ماحولیات کارکن کا موبائل چھین لیا گیا

11 سال کی ایک ماحولیات کارکن نے دعویٰ کیا ہے کہ اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں دیوالی کے موقع پر لائیو ویڈیو کے دو ران نامعلوم شرپسندوں نے اس کا موبائل چھین لیا۔

نوئیڈا: 11 سال کی ایک ماحولیات کارکن نے دعویٰ کیا ہے کہ اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں دیوالی کے موقع پر لائیو ویڈیو کے دو ران نامعلوم شرپسندوں نے اس کا موبائل چھین لیا۔

مقامی پولیس نے کہا کہ شکایت درج کرلی گئی ہے اور کیس کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔ لِسی پریاکنگوجم نے مدد کے لئے نوئیڈا پولیس کو ٹیاگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 2 موٹرسیکل سوار چوروں نے صرف 10منٹ قبل میرا موبائل چھین لیا۔ میں نرالا اسپائر کے سامنے سیکٹر 16B گریٹر نوائیڈا کی بیلانا اسٹریٹ مارکٹ کے سامنے فیس بک پر لائیو تھی۔

یہ لِسی پریا کا پہلا لائیو فیس بک ویڈیو تھا۔ اس کا ویریفائیڈ اکاؤنٹ ہے اور فالوورس کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار ہے۔ وہ آتشبازی کے اثرات اور آلودگی ک مسئلہ پر فیس بک پر لائیو تھی۔

وہ سڑک کے کنارے کھڑی تھی اور اس کے پس منظر میں گاڑیاں آ جارہی تھیں۔ وہ 5 منٹ 55 سکنڈس لائیو رہی۔ اچانک رابطہ منقطع ہوگیا کیونکہ اس کا فون چھین لیا گیا۔

ایسا لگتا ہے کہ فون لِسی پریا کے ہاتھ میں نہیں تھا۔ کوئی اور ویڈیو ریکارڈ کررہا تھا یا اس نے ریکارڈنگ کے لئے اپنا فون کسی چیز پر رکھ دیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر پولیس (سنٹرل نوئیڈا) رام بدن سنگھ نے کہا کہ مقامی پولیس اسٹیشن کو کیس کی تحقیقات کی ہدایت دے دی گئی ہے۔