انٹرٹینمنٹ

آسکر ایوارڈ ملنے پر آر آر آر فلم کی ٹیم کو کے ٹی آر کی مبارکباد

بی آرایس کے کارگزارصدر کے ٹی رامار اؤ نے آر آرآرفلم کے گانے ناٹوناٹوکوآسکر ایوارڈ حاصل ہونے پر فلم کے ہدایت کار‘فلم ساز اور گیت کار کومبارکباددی۔

حیدرآباد: بی آرایس کے کارگزارصدر کے ٹی رامار اؤ نے آر آرآرفلم کے گانے ناٹوناٹوکوآسکر ایوارڈ حاصل ہونے پر فلم کے ہدایت کار‘فلم ساز اور گیت کار کومبارکباددی۔

انہوں نے ٹویٹرپر بی جے پی صدرتلنگانہ بنڈی سنجے پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ان کے جیسے مذہبی جنونیت کے حامل افرادیہ کہنے سے گریز نہیں کریں گے کہ اس گانے کوآسکرایوارڈوزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے حاصل ہواہے۔

دوسری طرف تلنگانہ ڈیجیٹل میڈیا کے ڈائرکٹر کو ناتھم دلیپ نے بھی آر آر آر فلم کی ٹیم کومبارکباددی۔انہوں نے گیت کار چندرابوس کوخصوصی طورپرمبارکبادپیش کرتے ہوئے مزید کامیابیوں اورایوارڈس کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دلیپ نے آر آر آر فلم کی ریلیز کے موقع پر بنڈی سنجے کی جانب سے دیئے گئے بیان کویادکرتے ہوئے کہاکہ فلم کی ریلیز کے وقت نازیباالفاظ استعمال کرنے والے بنڈی سنجے جیسے افراد کوفلم سے دور رکھنا چاہئے۔

ان کے بیان کی تائیدکرتے ہوئے کے ٹی راما راؤنے طنزکرتے ہوئے کہاکہ سنجے کی نظر میں آسکرایوارڈحاصل ہونے کے لئے مودی ہی ذمہ دارہیں۔