تلنگانہ

کانگریس، موقع پرست پارٹی۔ عوامی مسائل سے طوطا چشمی: کے ٹی آر

کے ٹی آر نے ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات اے اندراکرن ریڈی کے ساتھ1,157 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کے افتتاح و سنگ بنیاد رکھا،، کے ٹی آر کے دورہ ضلع نرمل کے موقع پر ٹاون کو گلابی رنگ میں تبدیل کردیا گیا۔

نرمل: کانگریس پارٹی موقع پرست جماعت ہے۔ 55 سال میں 12مواقع دینے کے باوجود   نہ پینے کا پانی مل سکا نہ کرنٹ۔ ان خیالات کا اظہارریاستی وزیر بلدی نظم و نسق، شہری ترقیات، انفارمیشن وٹیکنالوجی، ورکنگ پریسیڈنٹ بی آر ایس تارک راما راؤ نے چہارشنبہ کو نرمل میں واقع این ٹی آر منی اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں کیا۔

متعلقہ خبریں
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام
برقی کی بچت کیلئے رات 8 بجے بازار بند کردینے کا فیصلہ
تلنگانہ کو مزید قرض حاصل کرنے کا موقع
فلم ”رضاکار“ کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے، نفرت بڑھنے کا خدشہ
تلنگانہ کابینہ کا اجلاس

اس موقع پر وزیر کے ٹی آر نے ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات اے اندراکرن ریڈی کے ساتھ1,157 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کے افتتاح و  سنگ بنیاد رکھا،، کے ٹی آر کے دورہ ضلع نرمل کے موقع پر ٹاون کو گلابی رنگ میں تبدیل کردیا گیا۔

 جگہ جگہ پارٹی کے گلابی پرچم، گلابی جھنڈیاں اور کے ٹی آر کے خیر مقدم  کے بڑے بڑے گلابی فلیکسی بیانرس اور گلابی کٹ آوٹس لگائے گئے تھے۔ کے ٹی آر کے اس دورہ کے اشتہارات کی اجرائی میں اردو اخبارات کو مکمل نظرانداز کر دیا گیا۔

 اس  سوتیلے سلوک اور جانبداری کے خلاف اردو صحافیوں نے شدید ناراضگی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے ٹی آر کے پروگرام کا بائیکاٹ کیا۔وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر بیگم پیٹ ایئرپورٹ، حیدرآباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر  ضلع نرمل کے دلاور پور منڈل کے موضع گنڈم پلی میں بنائے گئے عارضی ہیلی پاڈ پہونچے اور وہاں انہوں کالیشورم پیکیج نمبر-27 شری لکشمی نرسمہا سوامی لفٹ اریگیشن اسکیم لاگتی  714 کروڑ روپئے کا افتتاح کیا۔

 بعد ازاں دلاور پور کے مضافات میں مشن بھگیرتھا کے پمپ ہاؤس کا مشاہدہ کیا۔ وہاں سے بذریعہ سڑک موضع مادا پور پہونچ کر انہوں نے قومی شاہراہ 44 تا گاندھی نگر 7.5 کیلو میٹر روڈ کی چوڑائی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور بعد ازاں سون منڈل کے پاک پٹلہ پہونچ کر وہاں 250 کروڑ روپئے لاگت سے یونیک انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی آئیل پام فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا۔

بعد ازاں نرمل پہونچ کر منہدم کردہ دفتر تحصیل کی2.30 ایکڑ اراضی پر 10.15 کروڑ روپئے لاگت سے انٹیگریٹڈ ویج اینڈ نان ویج مارکٹ(آئی وی این وی ایم) اور مشن بھگیرتھا اسکیم کے تحت نرمل ٹاؤن میں نلوں کے ذریعہ گھر گھر پانی کی فراہمی کی لاگت 23.91 کروڑ روپئے کا اور2 کروڑ روپئے لاگت سے ماڈرن دھوبی گھاٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

 ٹاؤن میں 50 کروڑ روپئے،  ٹی یو ایف آئی ڈی سی (TUFIDC) فنڈز سے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اورخصوصی ترقیاتی فنڈز کے ذریعہ 25 کروڑ روپئے خرچ سے ٹاؤن میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے مقصد سے کئی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔

انہوں نے گاندھی پارک میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور تلنگانہ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز ٹاؤن کے دفتر میں ہال کا افتتاح کیا۔بعد ازاں سہ پہر جلسہ گاہ، این ٹی آر منی اسٹیڈیم پہونچکر جلسہ عام سے خطاب کیا۔