تلنگانہ

خوشی کا اظہار بھی بنڈی سنجے کیلئے مشکل ہوگیا

صدربی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے نے فلم آر آرآرکے گانے ناٹوناٹوکوآسکرایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا تاہم عوام کی جانب سے سنجے پر شدید تنقیدوں کاسلسلہ چل پڑاہے۔

حیدرآباد: صدربی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے نے فلم آر آرآرکے گانے ناٹوناٹوکوآسکرایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا تاہم عوام کی جانب سے سنجے پر شدید تنقیدوں کاسلسلہ چل پڑاہے۔

واضح رہے کہ فلم آر آر آرکی رلیزکے وقت سنجے نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے جن تھیڑس میں فلم آر آر آر کی نمائنش جاری تھی ان ٹھیٹرس کوچلا دینے اور فلم ریلیز کرنے پر فلم کے ہدایت کار راجہ مولی کو ہر گاؤں میں بگھابھگاکر مارنے کی دھمکی دی تھی۔

آج ٹویٹر پر جب سنجے نے فلم کو آسکرایوارڈدیئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے خوشی کااظہار کیا توعوام کی بڑی تعدادان پر برہم ہوگئی۔

سنجے کوڈونملاشخص قرار دیاجانے لگا۔چندنے سنجے کوجس کے سامنے اُس کا راگ آلاپنے والا فرد قرار دیاتو چندنے انہیں مذہبی جنونیت کاشکار قرار دیا۔

عوام نے سنجے کو اپنے رویہ میں تبدیلی لانے‘ نفرت پر مبنی سیاست چھوڑدینے‘بلیک میلنگ سیاست سے دور رہنے عوام کو مذہب‘ذات پات کی بنیاد پر بانٹنے کے رویہ کو ترک کردینے کی نصیحت کی۔

چند افراد نے سنجے کوسابق میں دیئے گئے بیان پر شرمندہ ہونے اور راجہ مولی وتلگوعوام سے معذرت خواہی کرنے کا مشورہ دیا۔

فلم آر آر آرکے گانے ناٹوناٹو کوآسکر ملنے کی اطلاع جس قدر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے بنڈی سنجے کے خلاف عوام کی برہمی اور طنزبھی وائرل ہوتا جارہاہے۔