شمالی بھارت
اترپردیش میں گاؤ شالاؤں کا آن لائن رجسٹریشن
آوارہ مویشی فصلوں اور سڑک حادثات کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔حکومت نے اس کے لئے بندیل کھنڈ کا انتخاب کیا ہے اور یہیں سے گئو شالاؤں کے ذریعہ قدرتی کھیتی کو فروغ دیا جائے گا۔
لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے ریاست میں گاؤ شالاؤں کا آن لائن رجسٹریشن شروع کردیا ہے۔ ابھی تک 582گاؤ شالائیں رجسٹرڈ کی جاچکی ہیں۔ اینیمل ہسبینڈری ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ نے ہفتہ کو یہ سلسلہ گایوں اور اس کے قبیل کے جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔
آوارہ مویشی فصلوں اور سڑک حادثات کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔حکومت نے اس کے لئے بندیل کھنڈ کا انتخاب کیا ہے اور یہیں سے گئو شالاؤں کے ذریعہ قدرتی کھیتی کو فروغ دیا جائے گا۔
اس وقت 1108گئو شالاؤں میں گایوں کے پیشاب اور گوبر سے قدرتی کھاد تیار کرکے بندیل کھنڈ کے کسانوں کو فراہم کیا جارہا ہے تاکہ وہ قدرتی کھیتی کو فروغ دے سکیں۔یوپی میں اس وقت 6222گاؤ شالائیں ہیں جن میں 8.55لاکھ بے گھر گائیں رہ رہی ہیں۔