جرائم و حادثات

تلنگانہ: گروپ فورامتحانات میں کم نشانات پر لڑکی نے ہاسٹل میں خودکشی کرلی

سرکاری ملازمت کی خواہشمند لڑکی نے گروپ فورامتحانات میں کم نشانات پر مایوسی کے عالم میں ہاسٹل میں خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: سرکاری ملازمت کی خواہشمند لڑکی نے گروپ فورامتحانات میں کم نشانات پر مایوسی کے عالم میں ہاسٹل میں خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

اس لڑکی کی شناخت تلنگانہ کے محبوب آباد کی رہنے والی 24سالہ بی سریشا کے طورپر کی گئی ہے۔

اس نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے منعقدہ گروپ فورامتحان میں کم نشانات حاصل کئے تھے جس پر وہ مایوس ہوگئی اور اس نے حیدرآبادکے چکڑپلی علاقہ میں واقع اپنے ہاسٹل میں یہ انتہائی اقدام کیا۔

جمعہ کی شب اس واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w