جرائم و حادثات

اسکول میں طالب علم کی خود کشی

آسام کے گولپاڑہ ضلع میں آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم نے مبینہ طور پر اسکول کے احاطہ میں خودکشی کرلی۔ پولیس نے جمعرات کے دن یہ بات کہی۔

گواہاٹی: آسام کے گولپاڑہ ضلع میں آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم نے مبینہ طور پر اسکول کے احاطہ میں خودکشی کرلی۔ پولیس نے جمعرات کے دن یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
شہریت ترمیمی قانون اصل باشندوں پر اثرانداز نہیں ہوگا :سونووال

پولیس کے بموجب یہ واقعہ بھالک دوبی علاقہ میں واقعہ مہاتما گاندھی سینئر سکنڈری اسکول میں پیش آیا۔ اسکول کے اندر لاش لٹکی ہوئی پائی گئی۔

گول پاڑہ ضلع میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راکیش ریڈی نے بتایا کہ ہمیں صبح میں واقعہ کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی، یہ گولپاڑہ پولیس اسٹیشن کے قریب واقع ایک رہائشی اسکول ہے اور خود کشی کرنے والا طالب علم دوسرے ضلع سے یہاں آیا۔