سوشیل میڈیاقومی
ٹرینڈنگ

مسجد کی شہادت سے قبل خواتین کی آہ و بکا، دعاؤں کے دوران انہدامی کارروائی

آسام کے ضلع دھوبری کے علاقے گوری پور–عالم گنج میں اتوار کے روز ایک مسجد کو منہدم کرنے سے قبل خواتین کے رونے اور دعائیں کرنے کے مناظر سامنے آئے۔

آسام۔ 2 نومبر: اطلاعات کے مطابق آسام کے ضلع دھوبری کے علاقے گوری پور–عالم گنج میں اتوار کے روز ایک مسجد کو منہدم کرنے سے قبل خواتین کے رونے اور دعائیں کرنے کے مناظر سامنے آئے۔ مسجد کے اندر موجود مسلم خواتین بلڈوزر کارروائی سے چند لمحے قبل عبادت اور دعا میں مصروف دکھائی دیں۔ اس دوران خواتین کی آہ و بکا کے مناظر نے وہاں موجود لوگوں کو متاثر کیا۔

مختلف ذرائع کے مطابق آسام حکومت کی جانب سے جاری ’انکروچمنٹ فری آسام‘ مہم کے تحت انتظامیہ نے یہ انہدامی کارروائی انجام دی۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ تقریباً 650 بیگھہ سرکاری اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضہ کیا گیا تھا، جس کے خلاف یہ کارروائی کی گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ مسجد کے انہدام سے قبل خواتین کے رونے اور دعائیں کرنے کی ویڈیوس اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، جن میں کارروائی سے قبل کے جذباتی مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

نوٹ: یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور دستیاب معلومات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ ویڈیوز میں دکھائے گئے مناظر کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔