قومی
پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے تین ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل
عام آدمی پارٹی سے حال میں مستعفی ہونے والے پنجاب کے 3 ارکان اسمبلی پیر کے دن بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ پنجاب اسمبلی الیکشن 2027 سے چند ماہ قبل پنجاب میں برسر اقتدار جماعت کو بڑا دھکا پہنچاہے۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) عام آدمی پارٹی سے حال میں مستعفی ہونے والے پنجاب کے 3 ارکان اسمبلی پیر کے دن بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ پنجاب اسمبلی الیکشن 2027 سے چند ماہ قبل پنجاب میں برسر اقتدار جماعت کو بڑا دھکا پہنچاہے۔
تین ارکان اسمبلی نئی دہلی میں آج پارٹی ہیڈ کوارٹرس میں بی جے پی میں شامل ہوگئے۔
ان ارکان اسمبلی کے نام کنور وجئے پرتاپ سنگھ (حلقہ امرتسر) ہرمیت سنگھ پٹھان ماجرہ (حلقہ سنور) اور چیتن سنگھ جورا ماجرہ (حلقہ سمانا)ہیں۔